13 اپریل 2011 - 19:30

سماجی نیٹ ورکس کے ویب سائٹوں نے آل خلیفہ کی ذلیلانہ دعوت پر بحرین پر قبضہ کیا اور نسل و حرث (کھیتیوں اور نسلوں) کی تباہی و نابودی کا مظہر ہونے کا ثبوت فراہم کیا اور مساجد و حسینیات کی توہین کی حتی انھوں نے قرآن مجید تک کو شہید کردیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے وہابی و ناصبی گماشتوں نے بحرین میں اب تک کئی مساجد اور حسینیات (امام بارگاہوں) کو شہید کردیا ہے اور حال ہی میں انھوں نے مسجد "الکویکبات" کو بھی نذر آتش کرکے شہید کردیا اور اس مسجد میں موجود تمام کتابوں اور مقدسات کو بھی نذر آتش کیا جن میں قرآن مجید کے سینکڑوں نسخے بھی موجود تھے۔یہ مسجد الکورہ کے قصبے کے شارع الخدمات پر واقع ہے۔ آل سعود کے درندوں کو اس کاروائی میں آل خلیفہ سے وابستہ مسلح غنڈوں کی حمایت حاصل تھی۔ یہ واقعہ 23 مارچ 2011 کو پیش آیا۔

بحرین میں لوگوں کا قتل عام ہوا، ہزاروں کو زخمی کیا گیا؛ 900 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی تشدد زدہ لاشیں اسپتالوں سے باہر آئیں؛ انسانی حقوق کے حوالے سے فعال راہنما جیلوں میں ڈال دیئے گئے ہیں اور ان پر تشدد ہورہا ہے؛ عرب حکومتوں سمیت پاکستان جیسے بعض غیر عرب ممالک بھی آل خلیفہ اور آل سعود کے مظالم میں برابر کے شریک ہیں اور مغربی دنیا بھی اپنی خاموشی کے ذریعے ان کے مظالم پر مہر تصدیق ثبت کررہی ہے؛ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی زبانی جمع خرچ پر اکتفا کررہی ہیں۔ آل خلیفہ اور آل سعود کی فورسز نے اب تک بحرین کی متعدد مساجد اور امام بارگاہوں نیز مزارات کو شہید کردیا ہے اور عزاخانوں پر مسلسل حملے کررہی ہیں۔ ........../110