ابنا: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس کی ری اوپن ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ ،وزیراعظم، صدر سمیت تمام پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہیں اس تاریخی کام کیلئے منتخب کیاگیا ۔ انھوں نے چیف جسٹس کے سامنے بھی کہا ہے کہ اس مقدمے میں بابر اعوان نہیں بلکہ بھٹو شہید خود بولیں گے کیونکہ ان کے اپنے لفظوں میں شہید کبھی مرتے نہیں ،سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ کی حیثیت سے وہ اس کیس میں عدالت کی مکمل معاونت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت کے دوران چیف منسٹرز سمیت پارٹی کی باقی لیڈر شپ بھی سامنے آئے گی ۔انھوں نے سپریم کورٹ بار میں ممبر شپ کی بحالی کے لیے تمام اقدامات پورے کر لیے ہیں اور کیس میں کل ایک وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے اور میرٹ پر ظلم کی اس داستان کا خاتمہ کرائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ ان کے اس فیصلے کی چیف جسٹس نے بھی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110