12 اپریل 2011 - 19:30

مصرکے سابق ڈکٹیٹرحسنی مبارک کو دل کا دورہ پڑنے پر شرم الشیخ انٹرنیشنل اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حسنی مبارک کو کرپشن اورمظاہرین کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش کے دوران دل کادورہ پڑا جس پر انھیں شرم الشیخ میں واقع انٹرنیشل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا ہے ۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق حسنی مبارک جواقتدارسے علیحدگی کے بعد سے شرم الشیخ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں انھیں منگل کی سہ پہر کودل میں تکلیف محسو س ہوئی تھی تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے اور انھوں نے وزیر انصاف محمد الغنودی کے سوالات کے جواب بھی دیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110