19 مارچ 2011 - 20:30

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے بحرین میں زخمیوں کی حالت کو تشویش ناک قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ بحرین کے اسپتالوں پر سعودی فوجیوں نےخوف و ہراس کی فضا قائم کی وئی ہے اور فوج زخمیوں کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کررہی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کی حالت بہت ہی تشویشناک ہے ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کو زخمیوں کےعلاج و معالجہ سے روکا جارہا ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ بعض زخمی گرفتاری سے بچنے کے لئے اسپتال نہیں پہنچ پاتے چونکہ اسپتالوں میں بھی فوجی راج چل رہا ہے اور سعودی و بحرینی فوجی زخمیوں کے علاج و معالجہ میں رکاوٹ ڈآل رہے ہیں اس نے کہا کہ بحرین میں زخمیوں کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر بہت ناراض ہیں انھوں نے کہا سلمانیہ اسپتال فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں سے کئي زخمیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے اسپتالوں میں زخمیوں کو مارا پیٹا گیا ہے اور بعض زخمیوں کو جان بوجھ کر قتل کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی اور سعودی حکومتیں انسانی حقوق کے سلسلے میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں اور بحرینی شہریوں کو سر اور سینہ میں گولیاں مار کر شہید کیا جارہا ہے جس سے سعودی اور بحرینی حکومت کا غیر انسانی اوروحشیانہ چہرہ نمایاں ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110