ابنا: سعودی عرب میں روس کے سفیر نے اخبار الریاض کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان عنقریب ایٹمی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی شعبہ میں بھی اچھی سطح پرتعاون جاری ہے روسی سفیر نے کہا کہ سعودیوں نے حال ہی میں مواصلاتی ، ریڈيو ٹی وی اور انٹرنیٹ کے شعبہ میں برتری حاصل کرنے کے لئے20 سیٹلائٹ فضا میں روانہ کئے ہیں روسی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اور روس فضائی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔/110
