7 اپریل 2011 - 19:30

جامعةالمصطفی العالمیہ کے بیرونی طلبہ آج جمعہ مورخہ 8 اپریل کو تہران میں بحرین اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کے سامنے مظاہرہ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ 8 اپریل بحرین اور دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہروں اور ریلیوں کے پروگراموں کا اعلان ہوا ہے جبکہ جامعة الصطفی العالمیہ کے طلبہ نے بھی تہران میں آل سعود اور آل خلیفہ کے سفارتخانوں کے سامنے مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔ قم میں بحرینیوں کے حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جامعةالمصطفی العالمیہ میں زیر تعلیم بیرون ملکی طلبہ نے بدھ کے روز بحرین اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کے سامنے مظاہرہ کرنے اور دھرنا دینے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا تھا اور مدرسہ حجتیہ سمیت جامعة المصطفی سے وابستہ متعدد مدارس میں اس حوالے سے طلبہ نے نام لکھوائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج جمعہ کے روز مظاہرے اور دھرنے میں شرکت کرنے والے طلبہ بسوں کے ذریعے تہران روانہ ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھرنوں اور مظاہروں میں بحرین کے عوام کے قتل عام پر احتجاج کیا جائے گا اور آل سعود سے ان کی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلاء کا پر زور مطالبہ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- بحرین سمیت دنیا کے تمام ممالک میں آج جمعه کو مظاہرے ہورہے ہیں