ابنا: افغانستان کی قومی رفاہی پارٹی کی علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس شیطان صفت اور گستاخ پادری کے اس طرح کے اہانت آمیز اور شرمناک اقدام پر خاموش نہ بیٹھیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پادری پر مقدمہ چلاکر اسے سزادئے جانے سے ہی مسلمانوں مجروح دلوں کا مداوا کیا جاسکتا ہے بصورت دیگر دنیا کے مسلمان اس واقعہ کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ہی سمجھیں گے۔کونسل نے مغربی ملکوں منجملہ امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور عقائد سے کھلواڑ نہ کریں افغانستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران امریکی پادری کے اس اہانت آمیز اقدام کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہيں جن میں ت30 سے زائد افغان مسلمان شہری جاں بحق ہوئے ہيں۔افغان صدر حامد کرزئی نے بھی اس امریکی پادری پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف امریکہ کے اس شیطان صفت پادری نے کہا ہے کہ وہ اسلام مخالف اپنے اقدامات کو بند نہیں کرے گا ٹیری جونز نے کہا کہ اگر اس کے اس طرح کے اقدامات کے جواب میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا جاتا ہے پھر بھی وہ اپنے اقدامات جاری رکھےگا۔ٹیری جونز نے کہا کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور دیگر علاقوں میں مظاہروں کے دوران مارے جانےوالوں کی جانوں سے زیادہ اہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110