3 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ علاقے میں امریکہ اوریورپ کی مداخلت کو بند کرائيں ۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ وہ علاقے کے حالات میں اپنا رول ادا کریں تاکہ عوامی مطالبات کی تشفی ہوسکے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں جاری انقلابات کے دوران پیش آنےوالے حادثات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل افہام و تفہیم اور بات چیت کی بنیاد پر موجودہ مسائل کے حل کے لئے اپنا تاریخی اورفیصلہ کن کردار ادا کریں تاکہ افغانستان اور عراق کے حادثات رونما نہ ہوں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ سلامتی کونسل، امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی بدنیتی کی بنا پر علاقے کے حالات کو صحیح طریقے سے بہتر بنانے کی توانائی نہيں رکھتی علاقے کے ملکوں میں بعض یورپی ملکوں اور امریکہ کی مداخلت پر کو تشویشناک اور صورتحال کے مزید پیچیدہ ہونے کا باعث قراردیا اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ ان حکومتوں کی مداخلتوں کو روکنے کی پوری کوشش کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہاکہ مغربی حکومتیں محض اپنے مفادات کی فکر میں ہیں اور بحرین و لیبیا میں مغربی حکومتوں کے دوہرے معیار اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کی وحشیانہ کاروائیوں کے مقابلے میں ان کی خاموشی نے ان کے متضاد رویوں کو ایک بار پھردنیا پر ثابت کردیا ہے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی علاقے کے موجودہ مسائل کو پر امن طریقے سے حل کئے جانے کے بارے میں کی جانے والی کوششوں سے صدر احمدی نژاد کوآگاہ کیا اور کہا کہ ان حالات و واقعات میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنا کردار بہت ہی اچھے طریقے سے ادا کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بحرین اوریمن جیسے ملکوں میں عوام کے قتل عام پر جو آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہيں تشویش کا اظہا کرتے ہوئے ان ملکوں کے حکمرانوں سے کہا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عوام کے مطالبات پر توجہ دیں
۔۔۔۔۔۔۔۔

/110