3 اپریل 2011 - 19:30

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ مستقبل میں علاقے میں مزید تبدیلیاں اور انقلابات رونما ہوں گے۔

ابنا: رہبرانقلاب اسلامی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈروں سےملاقات میں فرمایا آج علاقے میں جو مثبت و مبارک تبدیلیاں اور انقلابات رونما ہورہے ہيں وہ ملت ایران کی استقامت کے ثمرات کا ایک حصہ ہے اور مستقبل میں اس قسم کی مزید تبدیلیاں رونماہوں گی ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسی طرح ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی فرمایا کہ ایٹمی معاملےمیں استکباری طاقتوں نے اپنی تماتر سیاسی تشہیراتی اور اقتصادی طاقت اس بات پر صرف کردی کہ ایران کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کردیں مگر آج آٹھ سال کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران تمام تر دباؤ کا مقابلہ کرنے میں پوری طرح کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ لنک:

- علاقے میں مزید انقلابات رونما ہوں گے، رہبر انقلاب اسلامی

..........

/110