کراچی : ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان صحافی شہید
کراچی کے علاقے لیاری میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی وہابی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان شیعہ صحافی کو شہید کردیا۔ شہید زمان ڈیلی نیوز کے کرائم رپورٹر تھے اور ان کی رہائش لیاری میں واقع مسجد و امام بارگاہ الطاف کے قریب تھی۔
نوجوان شیعہ صحافی زمان کو موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشتگرد ٹولوں کے درندوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔
شہید کو سینے اور سر پر گولیاں لگی تھیں۔
کراچی: فراز حسین شہید اور والدممتاز حسین زخمی
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم دہشتگرد ٹولوں کے درندوں نے نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان فرازحسین کو شہید کردیا جبکہ والد ممتاز حسین زخمی ہوگئے۔
شہید فراز دکن جیولرز کے تھے۔
شہید کی رہائش گلبرگ کے نزدیک تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فراز حسین اور ممتاز حسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کیلئے جارہے تھے۔
جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے علماء و عمائدین نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کو فی الفور لگام دیا جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
ادھر کوئٹہ میں کالعدم دہشت گرد ٹولوں نے شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری کو دن دیہاڑے نا معلوم دہشت گردوں نے اغوا کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کے صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری کو گولیمار انٹر سیکشن سے اغوا کر لیا ہے۔
شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری بولان میڈیکل کالج کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معروف شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری کو نا معلوم دہشت گردوں نے اس وقت اغوا کیا جب وہ بولان میڈیکل کالج میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے کالج پہنچ رہے تھے جہاں بریوری روڈ پر ان کی گاڑی کو روک کر انہیں اغوا کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدری امامیہ میڈکس انٹر نیشنل کوئٹہ چیپٹر کے کو آرڈینٹر بھی ہیں۔
دوسری جانب سے پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شیعہ ڈاکٹر کو اغوا کیا گیا ہے تاہم اغوا کاروں کے مقاصد کیا ہیں اس کا تا حال سامنے علم نہیں ہو سکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110