2 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا کے مختلف شہروں میں معمر قذافی کی فورسز اور انقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی آچ بھی جاری ہےجس میں پچاس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ابنا: ذرائع کے مطابق انقلابیوں نے گھمسان کی لڑائی کے بعد البریقہ شہر پر پھرقبضہ کرلیا ہے۔ البریقہ شہر کے اندر اور باہر خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابقاجدابیا اور البریقہ کے درمیان سڑک پر لیبیا کے 7 فوجیوں کی لاشیں اور دس تباہ شدہ ٹرک پڑے ہیں ۔ مصراتہمیں انقلابیوں کا کہنا ہے کہ قذافی کی فورسز نے ہفتے کو تین اطراف سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ فرانسیسی خبررساں  ایجنسی کے مطابق طرابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے کیتلا میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے جمعے اور ہفتے کو کئی راکٹ حملے کئے ۔ ان حملوں میں تیس سے زائد افراد مارے گئے ۔ ادھر بنغازی میں نیٹو کے فضائی حملے میں تیرہ انقلابی ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110