1 اپریل 2011 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ اور آل السعود کے گماشتوں کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوسری طرف سے امریکہ نواز آل خلیفہ اور سعودی جارحین کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ابنا: الوفاق پارٹی کے رکن مطر ابراہیم مطر نے کہا ہے کہ حکومت نے مزید 20 افراد کو کل گرفتار کیا ہے جس کے بعد گرفتار ہونے ولوں کی تعداد چار سو سے زائد ہوگئی ہے۔ آل خلیفہ حکومت کے مخالفین بحرین میں جمہوری حکومت کا مطالبہ کررہے ہیں آج بھی بحرین حکومت کے مخالفین نے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے بحرینی حکومت عوامی مطالبات کو نظر انداز کرنے اور مظاہرین کو کچلنے کے لئے سعودی عرب کی فوج سے استفادہ کررہی ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کے علاوہ اب تک کئی سو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں بحرینی اور سعودی حکومت کے وحشیانہ کارروائی کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110