1 اپریل 2011 - 19:30

کہا جاتا ہے کہ آل سعود کے جارحین نے متعدد اسیروں اور زخمیوں کو سعودی عرب منتقل کرلیا ہے اور انہیں شدید ترین ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب آل خلیفہ اور جارح آل سعود کی فورسز نے  آج شام کے وقت علمائے بحرین کی مجلس اعلی کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر شیخ محمد حسن خجستہ کی رہائشگاہ پر حملہ کیا اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا۔ 

کہا جاتا ہے کہ آل سعود کے جارحین نے متعدد اسیروں اور زخمیوں کو سعودی عرب منتقل کرلیا ہے اور انہیں شدید ترین ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لیبیا کے تیل کی شوقین مغربی طاقتوں نے لیبیا میں تو عوام کو قذافی کے مظالم سے بچانے کے بہانے اس ملک پر تو حملہ کردیا لیکن بحرین میں انسانیت کی ضمیر کا جنازہ نکل رہا ہے اور عالمی حلقے مختلف حیلے بہانے لا کر اپنے ضمیر کی خاموشی کے لئے جواز پیش کر رہے ہیں حکومت پاکستان بھی اس وقت عرب کے مرجودہ ضمیر کے مالک حکمرانوں کے جرم میں شریک ہورہی ہے اور فوجی اور کرائے کے قاتل بھیج کر بحرینی عوام کے خون اور ان کی جائز صدائیں خاموش کرنے میں حصہ ڈال رہی ہے۔ لیکن حق تو یہ ہے کہ مردہ ضمیر حلقے حق چھپانا بھی چاہیں تو وہ چھپایا نہیں جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110