31 مارچ 2011 - 19:30

اس وقت جس چیز کی سب سے بڑی ضرورت ہے وہ مشرق وسطیٰ خاص کر بحرینی عوام کی ہر ممکن و جائز وسیلے سے مدد کرنا ہے، جیسا کہ بحرین کے جوانوں نے اس کی اپیل بھی کی ہے:

۱: احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد۔۲: عالمی اداروں کے سامنے دھرنا لگانا۔۳: عالمی اداروں جیسے اقوام متحدہ، ہیومن رائٹ واچ، یونائٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار ہیومن رائٹس، امینسٹی انٹرنیشنل وغیرہ کو بار بار خطوط و مراسلے لکھنا۔۴۔ عوام پر ہونے والے مظالم کی خبروں کو دوسروں تک پہنچانا۔۵۔ مختلف اہم چوکوں، مساجد اور پبلک مقامات پر بینرز لگانا اور بروشرز تقسیم کرنا۔۶۔ مختلف اخباری ضمیمے بنانا۔۷۔ مظالم کی تصوریر نمائش۔8۔ انٹرنیٹ کا استعمال: عرب دنیا میں انٹرنیٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے اور نیٹ پر بھی سماجی سائٹس Facebook  بک ٹیوٹر اور you tube کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہےلہذا نیٹ کے وسیلے سے اصل حقائق دوسروں تک پہنچانا۔9۔ سب سے اہم چیز ان مظلوم عوام کے لئے دعاکرنا اور دعائیہ محافل کا انعقاد کرنا اور شہیدوں کے لئے مجالس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کرنا۔

بشکریہ از ایم ڈبلیو ایم سپورٹرز ڈاٹ کام

۔۔۔۔۔۔

/110