29 مارچ 2011 - 19:30

پاکستان کی سینٹ نے ایک قرارداد پاس کرکے قرآن کریم کی شان میں امریکی پادری ٹیری جونز کے بے شرمانہ اور گستاخانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: پاکستانی سینٹ نے اپنی اس قرارداد ميں اس امریکی پادری کو اس کے گھناؤنے اقدام کی بنا پر سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ۔پاکستانی سینٹروں نے اس قرار داد کی منظوری سے قبل اپنی اپنی تقریروں میں قرآن کریم کی شان میں اہانت کے اس اقدام کومسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے امریکی سازش قراردیا اور کہاکہ اس واقعہ پرامریکی حکومت کی خاموشی مجرمانہ اور قابل مذمت ہے۔ سینٹر مولانا صالح شاہ، سینٹر عبدالرشید، سینٹر خورشید احمد اور سینٹر اسمعیل بلیدی سمیت کئی دیگر ارکان نے قرآن کریم کی شان میں اس اہانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کردے ان سینٹروں نے کہاکہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں امریکی حکومت کا پورا ہاتھ ہے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر حاجی عدیل نے بھی کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ امریکی حکومت سے کہے کہ اس پادری پر مقدمہ چلاکر اس کو اس کے گھناؤنے اقدام کی سزا دے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110