ابنا: بصرہ میں صوبائی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ بصرہ کی کونسل میں متفقہ طور پر سعودی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاشم لعیبی نے آکا نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عراقی عوام نے بحرینی عوام کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اورعراقی عوام بحرین میں سعودی عرب کی طرف سے فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت اور آل سعود کے ہاتھوں نہتے بحرینی عوام کی سرکوبی کے خلاف سعودی اشیاء کا بائیکاٹ کیا ہے اور ہم دنیا کے تمام حریت پسندوں کے ساتھ مل کر بحرین کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل نواز آل سعود اور آل خلیفہ کی بحرینی عوام کے خلاف سفاکی اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110