27 مارچ 2011 - 19:30

کوہاٹ میں شدت پسندوں نے دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔

ابنا: اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ درہ آدم خیل کے مطابق شدت پسندوں نے کوہاٹ میں ایف آر جواکئی کے علاقے جموں میں دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا۔ دھماکے سے دونوں اسکول مکمل تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں اب تک 30 جبکہ ایف آر جواکئی میں 3 سرکاری اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جاچکا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- علم دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں پشاور کے مضافات میں دو اسکول تباہ