اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی صدر شمعون پیرز سے ہاتھ ملانے کے لئے صف باندھنے والے آل خلیفہ حکمرانوں نے عوام کو ڈرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور وہ گذشتہ روز جمعہ سے شہری علاقوں پر جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ منامہ میں العالم کے نامہ نگار نی رپورٹ دی ہے کہ عوام کی طرف سے مطالبات پر اصرار اور آل خلیفہ خاندان پر بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ میں کوئی کمی نہیں آرہی چنانچہ آل خلیفہ کے فرمانروا نے اپنی فضائیہ کو حکم دیا ہے کہ ہر روز کئی بار شہری علاقوں پر نچلی پروازیں کرکے رہائشی علاقوں پر ساؤنڈ بیرئیر توڑکر عوام کو خوفزدہ کیا کریں۔آل خلیفہ حکومت نے خوبصورت میدان اللؤلؤہ (میدان شہداء) کو منہدم کردیا اور اس میدان کی تصویروں کے حامل سکے بھی منسوخ کردیئے اور اب طیاروں کی پروازوں سے عوام کو اپنے مطالبات سے پسپائی پر مجبور کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ آل خلیفہ حکمران اتنے سارے افراد کو قتل اور زخمی اور اغوا کرکے عوام کو خاموش نہیں نہیں کرسکی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ آل سعود اور آل خلیفہ عوامی انقلابات کے خوف سے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اپنا انجام قریب دیکھ کر ان سے عجیب و غریب حرکتیں سرزد ہورہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
26 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233594
عوام اپنے مطالبات پر عملدرآمد تک مسلسل احتجاج کی پالیسی پر کاربند ہیں چنانچہ آل خلیفہ خاندان ـ جو خلیجی خاندانون کی افواج کی مداخلت کے باوجود مسلسل مظاہروں کا سامنا کررہا ہے ـ عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔