26 مارچ 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہاہےکہ ایران اورپاکستان ایک پیکرہيں اور دونوں ملکوں کےتعلقات میں فروغ کی کوشش ہونی چاہئے۔

ابنا: ایران کے صدر نے تہران میں پاکستانی پارلیمنٹ کی اسپیکرفہمیدہ مرزا سےملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران وپاکستان دونوں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھےہيں کہاکہ اگرچہ حکومت پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدوجہدکررہی ہے لیکن دہشتگردی کااصلی سرچشمہ وہ طاقتیں ہیں جودنیاپرتسلط جمانے میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہيں۔اس موقع پرپاکستان کی پارلیمنٹ کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نےاپنےدورہ تہران اور جشن نوروزمیں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دوست اور برادر ملک ایران کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110