آیت اللہ صادقی تہرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ صادقی تہرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن:
بسمہ تعالی
جناب آقای مہدی مصطفوی (دامت توفیقاتہ) مایہ ناز اور بزرگ عالم دین آیت اللہ آقای حاج شیخ محمد صادقی تہرانی کی رحلت پر جنابعالی اور مرحوم کے اہلخانہ اور پسماندگان کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم نے اپنی زندگی کوعلمی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ میںبسر کیا اور اس سلسلے میں مرحوم نے گرانقدر آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور نیک اجر وپاداش طلب کرتا ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہسید علی خامنہ ای26 مارچ 2011
شہر تفت کے امام جمعہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مؤمن و متقی اور پرہیزگار عالم دین حاج شیخ جواد حسن علی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ پیغام کا متن:
بسمہ تعالی
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین صدوقی امام جمعہ یزدمؤمن، متقی، خدمت گذار ، انقلابی اور پرہیزگار عالم دین حاج شیخ جواد حسن علی کی رحلت پر تفت کے عزيز اور مؤمن عوام ، یزد کے علمی طبقہ، مرحوم کے تمام دوستوں ، ارادتمندوں ، اہل خانہ اور پسمنادگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارہگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای 26 مارچ 2011