اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اسپتالوں پر آل خلیفہ اور آل سعود کی فوجوں کا قبضہ ہے اور ان اسپتالوں میں زیر علاج زخمی انقلابی یکے بعد دیگرے شہید ہورہے ہیں۔ہانی عبدالعزیز زخمی حالت میں چند روز قبل فوجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں آل سعود ـ آل خلیفہ کے جلادوں نے ان کے ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ کو کاٹ ادیا جس سے ان کی شہادت واقع ہوئی۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی شہادت کی حقیقی کیفیت کیا تھی۔ یادرہے کہ پاکستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں متعدد افراد کی شہادت سے پہلے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے گئے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرینی انقلابیوں کو اسی طرح کے جلادوں کا سامنا ہے۔















۔۔۔۔۔۔۔
/110