24 مارچ 2011 - 19:30

بحرینی عوام نے بھی سال کے اس موسم مین ریت کے غیر متوقعہ طوفان کو اللہ کی طرف سے غیبی امداد قرار دیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے ساحلوں سے ایک عظیم طوفان آح بحرین میں داخل ہو جس نے ریت کے طوفان کی صورت اختیار کرلی جبکہ بحرین کے ادارہ موسمیات نے آج کے لئے خوشگوار ہوا کی پیشین گوئی کی تھی اور آج بھی اس ادارے نے اس طوفان کو غیرمتوقعہ قرار دیا اور کہا کہ سال کے ان ایام میں اس طرح کے طوفان کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ بہر صورت موسمیات کا ادارہ تو اپنے مشاہدات کی بنا پر پیشین گوئی کیا کرتا ہے اسے تو خدا کی مشیت کا اندازہ نہیں ہوا کرتا چنانچہ آج جبکہ سعودی ٹینکوں اور آل خلیفہ کے بیرونی کرائے کے قاتلوں نے عوامی مظاہروں کا محاصرہ کررکھا تھا اللہ کے حکم پر ریت کا طوفان آیا اور عوام کی سرکوبی کی سازش دھری کی دھری رہ گئی۔ بحرینی عوام نے بھی سال کے اس موسم مین ریت کے غیر متوقعہ طوفان کو اللہ کی طرف سے غیبی امداد قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110