ابنا: معمر قذافی کی رہائش گاہ کے باہر بھی دھماکے سنے گئے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتحادی افواج نے لیبیا کی بندرگاہوں اور نیول بیس کے علاوہ سرت کے ایئرپورٹ پر بھی بمباری کی، ترجمان کے مطابق حملے میں متعدد افراد مارےگئےہیں . اتحادی افواج نے بن غازی کے مشرق میں دو مقامات پر رڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ لیبیائی فوج کی جانب سے مکمل جنگ بندی کے اعلان کے باوجود مصراتہ اور بن غازی میں مخالفین پر حملے کیے گئے ، جس میں چالیس سے زاید افراد مارے گئے ہیں ۔قاہرہ میں مصری ہم منصب نبیل الرابی کے ساتھ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لیفروف نے لیبیا پر حملوں کو باعث تشویش قرار دیا اور کہا کہ غیر فوجی اہداف پر حملے بند کیے جائیں۔
.........
/110