19 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا پر مغربی ممالک کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کہ ایران کا مؤقف ابتدا ہی سے ہر ملک کےعوام کی حمایت ،خواہشات اور مطالبات پر استوار ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے لیبیا پر حملے کا مقصد وہاں کے عوام کی حمایت نہیں بلکہ وہ اپنے اقتصادی مفادات کی حفاظت کے لئے فوجی مداخلت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ ، فرانس ، اٹلی اور برطانیہ کے صدور لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کے قریبی دوست ہیں ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک قذافی کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں لیکن صدام کی طرحاب قذافی   کا مممصرررف   بھی مغربی ممالک   کے لئے ختم ہوچکا ہے اسی لئے وہ قذافی کو ختم کرنے کے لئے خود میدان میں آگئے ہیں تاکہ لیبیا کے تیل پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری عوامی لہر کو اپنی طرف موڑنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ علاقائی عوام کو امریکہ اور اس کے حامی حکام کے مکر وفریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110