ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں نے ملکر مظاہرین پر حملہ کیا ہے جس میں چھے افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔ بحرینی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے پانچ دیہی علاقوں پر فائرنگ کی ہے۔اطلاعات ہیں کہ منامہ میں مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے فوج کو سڑکوں پر آنے سے روک دیا ہے۔ ملت بحرین نے غیر ملکی مداخلت کو اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے ۔ یادرہے بحرین کے بادشاہ میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور مظاہروں کو کچلنے کےلئے سکیورٹی فورسس کو ہرطرح کے اقدامات کرنے کی اجازت دیدی ہے۔یادرہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بحرین کے لئے سو1500 فوجی بھیجے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110