16 مارچ 2011 - 20:30

عرب ہیومین رائٹس کمیٹی کے رکن نے بحرین پر سعودی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا یہ اقدام علاقے میں تبدیلی کی لہر سے اس خاندان کے خوف کی علامت ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عرب ہیومین رائٹس کمیٹی کے رکن "ہیثم مناع" نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوج نے جارحیت اور جارحانہ اقدامات کی تربیت حاصل کی ہے اسی بنا پر اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔  انھوں نے بحرین پر سعودی لشکر کشی کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات علاقے میں تبدیلی کی لہر سے آل سعود کے خوف کا نتیجہ ہیں۔ہیثم مناع نے بحرین کی صورت حال کو افسوسناک قرار دیا اور کہا: آل سعود کی فوج کو فوری طور پر بحرین سے نکل جانا چاہئے کیونکہ بحرین میں اس کی موجودگی کی کوئی منطقی دلیل اور کوئی جواز نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صبح سے بحرین میں 10 نہتے افراد شہید ہوئے ہیں اور سعودیوں کی جارحیت نے بحرین میں قتل عام کے اسباب فراہم کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودیوں کے نزدیک انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور 2009 میں جب حجاز کے باشندوں نے غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے طور پر دھرنا دیا تو انہیں گرفتار کیا گیا اور یہ افراد ابھی تک مقدمہ چلائے بغیر جیلوں میں بند ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110