15 مارچ 2011 - 20:30

برطانوی وزیر اعظم نی آل خلیفہ کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خلیج فارس کے اس ساحلی ریاست میں تشدد کے خاتمے پر زور دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت عظمی کے ایک ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے بحرین میں تین مہینوں کے لئے ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد آل خلیفہ خاندان کے بادشاہ حَمَد بن عیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اورمخالفین کے مطالبات کا جواب دباؤ اور جبر اور دھونس سے نہ دے۔
کیمرون نے بحرین میں صورت حال کی نزاکت کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل کی درخواست کی۔
کیمرون نے اس ٹیلی فونک بات چیت میں بحرین پر سعودی / اماراتی جارحیت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا اور آل خلیفہ کے مظالم کو بھی نظر انداز کیا۔
.........

/110