اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ "جزیرہ نمائے عرب کی ڈھال" کے عنوان سے خلیجی ریاستوں کی افواج ـ سعودی عرب کی قیادت میں ـ آج ہی کسی وقت بحرین میں تعینات ہورہی ہیں۔ ہفتہ نامہ "مصری الیوم السابع" نے بی بی سی کی ایک بریکنگ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی بادشاہ کے مشیر نے کہا ہے کہ "جزیرہ نمائے عرب کی ڈھال" کے عنوان سے خلیجی ممالک کی فورسز بحرین میں "امن و سکون" کی بحالی کے بہانے اس ملک میں تعینات ہورہی ہیں۔ ایک بحرینی اہلکار نے جریدہ مصری الیوم السابع کو بتایا ہے کہ حکومت کے حامی افراد فہد بریج کی طرف جارہے ہیں تا کہ سعودی عرب سے آنے والی فورسز کا خیرمقدم کریں!۔اس رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی فورسز آج ہی کسی وقت بحرین کے قریب آکر تعینات کی جائیں گی۔یاد رہے کہ ان افواج کا نام خلیحی ممالک کی مشترکہ فوج ہے جبکہ حقیقت میں سعودی عرب اپنی فورسز اسی بہانے سے بحرین میں تعینات کررہا ہے اور اس کا مقصد انقلاب بحرین کو ناکام بنانا اور اپنی حکومت کو عوامی انقلاب کے سامنے محفوظ بنانا ہے۔.........../110
13 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 231295
حقیقت میں سعودی عرب اپنی فورسز اسی بہانے سے بحرین میں تعینات کررہا ہے اور اس کا مقصد انقلاب بحرین کو ناکام بنانا اور اپنی حکومت کو عوامی انقلاب کے سامنے محفوظ بنانا ہے۔