13 مارچ 2011 - 20:30

بحرینی مظاہرین نے خلیفہ بن سلمان ہائی وے کے اوپر رکاوٹیں کرکے اسے بند کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں سے بسیں اور منی بسیں فائننشل ہاربر کی طرف روانہ ہوگئے ہیں تا کہ غنڈوں اور پولیس کی طرف سے کسی بھی اقدام کی صورت میں زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق غنڈے اور پولیس والے زخمیوں پر بھی تشدد کرتے ہیں اور ایمبولینسوں کو ان کے قریب نہیں آنے دیتے۔دریں اثناء فجر بحرین ویب سائٹ کے مطابق الوفاق الاسلامی کے راہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میدان الشہداء (سابق پرل اسکوائر) پر اکٹھے ہوجائیں اور وہیں قیام کریں۔ جبکہ سیکورٹی فورسز فائننشل ہاربر کی طرف چلے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت تمام علماء، سیاسی اور سماجی شخصیات، طلبہ اور نوجوان میدان الشہداء میں ہیں اور تمام مکاتب فکر اور سیاسی دھڑوں سے اپیل کررہے ہیں کہ میدان الشہداء جاکر ان سے جاملیں۔ آج صبح سے میدان الشہداء اور فائننشل ہاربر کے درمیان آمد و رفت کے وسائل فراہم ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110