12 مارچ 2011 - 20:30

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج شیعیان پاراچنار کی ایک فلائنگ کوچ پر طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹھ نہتے مسافرین شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کی رپورٹ کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے امن معاہدے کی دوسری بار بھی خلاف ورزی کردی ہے اور آج پاراچنار سے ٹل کی طرف جانے والی فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو شہید اور کئی دیگر افراد کو زخمی کردیا ہے۔
جنگ کی رپورٹ: شام جار بجکر بیس منٹ کی اپڈیٹ

ہنگو: بس پر فائرنگ،10 افرادجاں بحق، جھڑپ میں3شدت پسند ہلاک  
ہنگو کی تحصیل ٹل میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں کوچ پر حملہ کرنیوالے 3شدت پسند مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے مامو خوڑ میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور خاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو دو آبہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو زخمی چل بسے ۔ان تمام افراد کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتاہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ڈی ایس پی ٹل میر چمن خان کے مطابق آپریشن کے دوران مسافر کوچ پر فائرنگ کرنے والے 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ 

مفکرةالاسلام نامی عربی ویب سائٹ نے شہیدوں کی تعداد 13 بتائی ہے۔
مفکرةالاسلام کے مطابق دہشت گردوں نے پشاور کے راستے میں کرم ایجنسی کی ایک مسافر بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بس پر فائرنگ کرنے والے تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے قریب پیش آیا اور مسلح دہشت گردوں نے کرم ایجنسی سے پشاور جانے والی بس پر حملہ کیا۔
مفکرةالاسلام نے جرمن خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ صوبائی پولیس سربراه عبدالرشید نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے!۔

ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے مگر صوبہ خیبر پختونخوا کے آئی جی اور ٹل کے ڈی ایس پی نے گرفتاریوں کا ذکر نہیں کیا ہے چنانچہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو چھوڑا بھی جاسکتا ہے!۔

<ابنا ڈاٹ کو> کی سابقہ رپورٹس بھی دیکھئے:

پہلی خلاف ورزی:

پاراچنار: امن معاہدے کے باوجود طالبان دہشت گردوں کے حملے،اٹھارہ ...

معاہدہ امن، طالبان کے شریعت سے متعلق اور ہمارے خدشے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110