10 مارچ 2011 - 20:30

ذرائع نے ابنا ڈاٹ آئی آر کو بتایا کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے القطیف میں پرامن شیعہ مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کرکے 2 مظاہرین کو کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج رات قطیف میں پر امن مظاہرین پر سعودی وہابی فورسز کے حملے میں 2 شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں ایک عینی گواہ نے بتایا کہ کئی سو مظاہرین پر امن انداز سے مظاہره کررہے تھے اور خواتین کے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے تھے جب سعودی افواج نے فائرنگ کی اور بے حس کردینے والے گرنیڈ بم پھینکے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

آج سعودی عرب میں یوم الغضب ہے اور آج سے شروع ہونے والے انقلاب کا نام "ثورة الحنین" (انقلابِ محبت) رکھا گیا ہے۔ یہ شیعہ یا سنی انقلاب نہیں ہے بلکہ سعودی خاندان کی شخصی اور مطلق العنان حکومت کے خلاف قومی انقلاب ہے بات صرف اتنی سی ہے کہ انقلاب اور قریانیوں کا اصل آغاز شیعہ اکثریتی علاقوں سے ہوا ہے جہاں گذشتہ دنوں سے مظاہرے ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ پرسوں رات مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں اور آج نجد و حجاز کے 17 شہروں میں ریلیاں ہونگی جن کے خلاف سعودی خاندان کی جانب سے تشدد آمیز کاروائیوں کا امکان ہے۔

ویڈیو - 1: سعودی افواج نے پرامن ریلی پر گولی چلائی - 2 شہید دسیوں زخمی

 ویڈیو - 2: سعودی افواج نے پرامن ریلی پر گولی چلائی - 2 شہید دسیوں زخمی

ویڈیو - 3: سعودی افواج نے پرامن ریلی پر گولی چلائی - 2 شہید دسیوں زخمی

یریکنگ نیوز؛ سعودی افواج نے پرامن ریلی پر گولی چلائی - 2 شہید دسیوں زخمی

........

/110

1

زخمی اسپتال میں

جہاں سے وہ محمد بن فہد کے حکم پر گرفتار کئے گئے

وہ سعودی پرچم اٹھا کر آئے تھے اور خواتین کے ہاتھوں میں سعودی پولیس کو پیش کرنے کے لئے پھول تھے

مگر سعودی درندوں نے انہیں محب الوطنی اور پھولوں کے بدلے گولیوں کا تحفہ دیا

ظاہر ہے کہ مظاہرین پر چلنے والی گولیاں ربڑ کی نہیں بلکہ باقاعدہ جنگی گولیاں تھیں