30 مئی 2010 - 19:30

بات صرف اتنی ہے کہ پاکستانیوں کو بحرینی انقلابی عوام کی آواز دبانے اور ان کی خواہشات کچلنے کے لئے بلایا گیا ہے اور یہ پاکستانیوں کی ضمیر کا امتحان بھی ہے اور دنیا والوں کے لئے لمحۂ فکریہ بھی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - بحرین کی فوج اور پولیس پہلے سے ہی بیرون ملک مزدوروں سے تشکیل پائی ہے اور پاکستانیوں کی تعداد بھی ان میں کم نہیں ہے اور حال ہی میں ہمیں بعض پہکستانیوں کے پیغامات بھی ملے ہیں جنہوں نے ہم سے آل خلیفہ کی زبان میں بات کی تھی اور آل خلیفہ خاندان نے اپنی قوت کی نمائش کے لئے بھی پاکستانی اور ہندوستانی مزدوروں کی ریلیاں بھی منعقد کرائیں اور اب جبکہ بحرین کی اپنی فوج اور پولیس بحرینی عوام کے ساتھ مل رہی ہے تو بحرین کی خاندانی آمریت و استبداد کے لئے کرائے کے قاتلوں اور ٹوٹے کھانے والوں کی ضرورت پڑی ہے اور اس نے شاید دیگر ممالک کے لئے بھی اشتہارات شائع کئے ہوں لیکن پاکستان کے لئے شائع ہونے والا اشتہار پاکستانیوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے شائع کیا گیا ہے جو یقینا پاکستانی اخبارات میں بھی چھپا ہوگا۔ بات صرف اتنی ہے کہ پاکستانیوں کو بحرینی انقلابی عوام کی آواز دبانے اور ان کی خواہشات کچلنے کے لئے بلایا گیا ہے اور یہ قابل فخر اور با ضمیر پاکستانیوں کے ضمیر کا امتحان بھی ہے اور دنیا والوں کے لئے لمحۂ فکریہ بھی۔

اس بھرتی کے دوران ایجنٹ حضرات شیعہ اور سنی اختلاف کے موضوع سے بھی استفادہ کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بحرین کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر اس تحریک کا آغاز کیا ہے؛ لنک دیکھئے:

ـ بحرین میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی وحدت کے جلوے

اشتہار ملاحظہ قرمائیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110