7 مارچ 2011 - 20:30

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں تبدیلی کی لہر امریکہ اور مغربی ممالک کو پسند نہیں ہے کیونکہ عرب ممالک کے عوام امریکہ کے مسلط کردہ ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی جمہوری حکومت مدت پوری کرے اور عوام اپنے ووٹوں سے حکمرانوں کا احتساب کرکے ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے جانے کے بعد وزارت خارجہ میں اس قسم کے کاغذات تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ ملے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110