ابنا: تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافرطیارے کو انڈونیشیا میں زبردستی اتارلیاگیا، طیارے کوا نڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے شہر ماکاسر میں اتارا گیا ہے، پی آئی اے کے اس طیارے کو انڈونیشیا کی فضائی حدود میں بلااجازت داخلے پر اتارا گیا ۔طیارے کو انڈونیشیا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 لڑاکا طیاروں نے اتارا۔مقامی ایئرفورس چیف کے مطابق پی آئی اے کے اس طیارے میں54 افراد سوار ہیں اور ضروری دستاویزات دکھانے پر طیارے کو جانیکی اجازت دی جائے گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق انڈونیشیامیں پاکستانی سفارتخانے کواطلاع دے دی گئی۔
..........
/110