ابنا: کابل میں افغان صدر نے افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو فورسز کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کی جس میں طالبان کے خلاف جاری لڑائی سمیت سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر کرزائی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر واضح کردیا کہ اتحادی فورسز کے ہاتھوں، افغان شہریوں کی ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ افغان صدر نے جنرل پیٹریاس سے کہا کہ گزشتہ ہفتے نیٹو کے فضائی حملے میں نو بچوں کی ہلاکت پر آپ کی جانب سے معافی مانگ لینا ہی کافی نہیںانھوں نےکہا کہ نیٹو فورسز کو عام شہریوں کو ہلاک کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110