ابنا: انقلابی لیبیائی عوام قذافی کے آبائی شہرسرت کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بن جواد کے مقام پر دو بدو لڑائی میں مصروف ہیں۔ بن جواد میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور مظاہرین سرت شہر کی طرف پیشقدمی کررہے ہیں مظاہرین کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرنل قذافی نے بمباری کا حکم دیا ہے اور قذافی کے حامی فوجی مظاہرین پر بمباری کررہے ہیں ۔مصراتہ میں قذافی کی فورسز ٹینکوں اور آرٹلری کی مدد سے چڑھائی کررہی ہیں ۔ راسلانوف شہر ، زاویہ اور بن غازی ابھی تک مظاہرین کے کنٹرول میں ہے۔ مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قذافی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں ادھر قذافی کو اٹلی اور برطانیہ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔عوام کے غیظ و غضب سے اب کوئی بھی قذافی کو نہیں بچا سکے گا۔
........
/110