ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں تالابوں کے تعلق سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عدم آگہی، اور واضح معیاروں اور ضوابط کا فقدان اور سرمایہ دارانہ سوچ عالمی ماحولیات کی خرابی کے بنیادی اسباب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ منفعت پسندی کی سوچ کی جگہ اسلامی فکر لانے کے لئے سب کو کوشش کرنی ہوگي اور اس ھدف کو حاصل کرنے کے لئے اقوام تحدہ میں قانون سازی کے طریقہ کار کی اصلاح ہونی چاہیے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ تنظیموں کو عالمی ماحولیات میں بہتری لانے کےلئے کام کرنا چاہیے کیونکہ ماحولیات ہی میں انسانی زندگي پنپتی ہے تاکہ انسان آسانی سے ترقی کی سمت سفرکرسکے ۔ تہران اور رام سرمیں تالابوں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں جو آج سے شروع ہوئي ہے پچاس ملکوں گے نمائندے شرکت کررہےہیں۔
.........
/110