ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دو جنگی جہاز نہر سوئیز سے گذر کر واپس ایران کی طرف روانہ ہونگے۔ مصری اہلکار کے مطابق ایرانی جنگي جہاز 22 فروری کو نہر سوئیز سے عبور کرکے بحیرہ روم میں داخل ہوئے اور پھر شام کے ساحل پر لنگر انداز ہوئے تھے۔ ایرانی جنگی جہاز انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ نہر سوئیز سے عبور کرکے بحیرہ روم میں داخل ہوئے تھے۔ ایران کے اس اقدام سے اسرائیل میں ہلچل مچ گئی اور اسرائیلی وزير خارجہ لیبرمین نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز علاقے میں اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110