2 مارچ 2011 - 20:30

لیبیاء کے البریقہ شہر پر حملے میں ناکام ہوجانے کے بعد قذافی کے حامی فوجیوں نے اس شہر پر بمباری کردی ہے ۔

ابنا: لیبیاء کے اسپتال کے ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ لیبیاء کے حامی جنگی طیاروں نے البریقہ اور اجدابیا شہروں پرآج بمباری کی جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہو گئے ہيں۔

بین الاقوامی سطح پر معمرقذافی کی فوج کے ذریعے عوام پر کئے جارہے حملوں کی مذمت کے باوجود عوامی مظاہروں کو کچلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور قذافی کے افراد طیاروں اور توپخانوں سے مظاہرین پر حملے کررہے ہیں۔

لیبیاء کے ہوائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہيں جب انہیں البریقہ سے عوام کے مقابلے ميں پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

معمر قذافی پہلے ہی دھمکی دے چکے ہيں کہ وہ اپنے کسی بھی مخالف کو زندہ نہيں چھوڑیں گے مگر عوام ان کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر قذافی کی حکومت کی برطرفی اپنا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110