اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کو موصولہ رپورٹ کے مطابق:اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں صابر کربلائی (ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)،علی احمر (سیکرٹری اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)،ذیشان حیدر (سیکرٹری نشر واشاعت فلسطین فاؤنڈیشن )اور شبیر خان (جنرل سیکرٹری پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)،عامر شیخ (نائب ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی)،اصفر علی (رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی)،عبد اللہ شجاعت (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی)،عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،بختاور شاہ(رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن )اور دیگر کے درمیان ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جائے جبکہ فلسطینی عوام کی آواز کو پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لئے موثئر اور جامع حکمت عملی وضع کرتے ہوئے ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا جا ئے جبکہ اس حوالے سے ایک ملک گیر کنونشن کا انعقاد کیا جائے ۔لہذٰا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مرکزی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے مجوذہ رائے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک گیر کنونشن بعنوان”آزادیئ محصورین غزہ”کا انعقاد مورخہ 6فروری 2011ء کو کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا جس میں درج ذیل سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء برادری کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی آراء کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کنونشن میں ملک بھر سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ذیلی سرپرپست کمیٹیوں اور ورکنگ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔مہمانان خصوصی برائے آزادی ئ محصورین غزہ کنونشن٭ محترم محمدحسین محنتی (امیر جماعت اسلامی پاکستان،کراچی)٭ محترم طارق سید (سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ،ق،سندھ)٭ محترم نعیم عادل شیخ (سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ،ق،سندھ)٭ محترم محمد اسلم غوری (سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام۔ف،سندھ)٭ محترم مولانا عقیل انجم (سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان)٭ محترم سید شبر رضا (مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)ئ٭ محترم انوار عابدی (چیئر مین قومی امن کمیٹی ،سندھ)اراکین ذیلی سرپرست و ورکنگ کمیٹی :فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پہلے ملک گیر کنونشن میں ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے اراکین سرپرست کمیٹی کے نام درج ذیل ہیں۔٭ محترم نور المصطفیٰ نورانی (سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان ،اسلام آباد و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد)٭ محترم مولانا مقصود علی ڈومکی (رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان)٭ محترم ڈاکٹر علی ریحان (سابق طلبہ رہنما و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور)٭ محترم عباس مرتضائی (سابق طلبہ رہنما و رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حید رآباد،سندھ)٭ محترم عامر عباس طوری (مرکزی رہنما آئی ایس او پاکستان و صوبائی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،بلوچستان)٭ محترم علی مقتدر (رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد)اراکین مرکزی سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ملک گیر کنونشن میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین میں سے درج ذیل شخصیات نے شرکت کی۔٭ محترم مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی ،ممبر القدس فاؤنڈیشن اور مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)٭ محترم علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)٭ محترم اسامہ بن رضی (رہنما جماعت اسلامی کراچی و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)٭ صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)٭ مدثر اے خان (رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)٭ ظہیر حیدر زیدی (رکن ادبی کمیٹی ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)طلبہ رہنماؤں کی شرکت:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ”آزادیئ محصورین غزہ کنونشن ”میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ملک گیر طلباء تنظیموںکے مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا،جن طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی ان کے نام درج ذیل ہیں۔٭ محترم فیصل شیخ (صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کراچی)٭ محترم فرید میمن (ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)٭ محترم منظور علی (ناظم انجمن طلبہ اسلام پاکستان،کراچی)٭ محترم عامر شیخ (نائب ناظم انجمن طلبہ اسلام پاکستان،کراچی)٭ محترم عامر عباس طوری (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)٭ محترم فیاض علی (رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،کراچی )٭ محترم محمد خان آفریدی (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)٭ محترم بختاور شاہ (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)٭ محترم عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،کراچی)٭ محترم ارسلان گمن (جنرل سیکرٹری انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،کراچی)٭ محترم عبد الباسط (رہنما انجمن طلبہ اسلام کراچی)آغاز:فلسطین فاؤندیشن پاکستان کے کنونشن بعنوان”آزادیئ محصورین غزہ”کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہو ا جس کا شرف انجمن طلبہ اسلام کے نائب ناظم جناب عامر شیخ نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی عامر شیخ نے پڑھی۔بعدا ز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ پروگرام میں تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ تعارفی نشست کا آغاز ہو جس کے بعد تمام معزز مہمانان گرامی نے اپنا تعارف کروایا،تعارف کے بعد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن جناب علی نیر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی گذشتہ چار سالہ کارکردگی پر مفصل بریفنگ دی اور بذریعہ ملٹی میڈیا Presentationبھی پیش کی جس کو ہال میں موجود تمام مندوبین نے سراہا ،بعد ازاں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مستقبل کے سالانہ پروگرامات کو منظوری اور بحث و مباحثہ کے لئے شرکائے کنونشن کے درمیان رکھا گیا جس پر شرکائے کنونشن نے سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اپنی آراء دیں ،شرکائے کنونشن کی جانب سے موصول ہونےو الی آراء مندرجہ ذیل ہیں۔نور المصطفٰی نورانی:(سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،اسلام آباد)آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما نور المصطفیٰ نورانی کاکہنا تھا کہ اسلام آباد اور گرد ونواح میں فلسطین کے عنوان پر سیمینارز اور لیکچرز پر مبنی پروگرام ترتیب دئیے جا رہے ہیں جبکہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانےو الے صہیونی مظالم کی تصویر کشی کرنے اور ملت پاکستان کو آگاہی دینے کی مناسبت سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سالانہ القدس کانفرنس ماہ رمضان المبارک میں منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوںکے مرکزی قائدین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔مولانا مقصود علی ڈومکی:(سرپرست رہنما فلسطین فاؤندیشن پاکستان ،بلوچستان)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ پروگرام پر اظہار خیال فرماتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ بلوچستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن جناب مولانا مقصود علی ڈومکی کاکہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شہروں میں پیغام کو پھیلایا جائے اور اس حوالے سے عوامی بیداری مہم اور عوامی آگہی پروگروام ترتیب دئیے جائیں ،انہوںنے اس موقع پر گذشتہ برس سانحہ القدس ریلی کوئٹہ میں شہیدہونےو الے شہدائے القدس ریلی کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔ڈاکٹر علی ریحان :(سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور۔پنجاب)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کی سرپرست کمیٹی کے رکن اور سابق طلبہ رہنما ڈاکٹر علی ریحان نے اپنی آراء پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی تاریخ کے حوالے سے کام کیا جائے اور اس حوالے سے بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے،ان کاکہنا تھا کہ بچوں کے لئے خصوصی کہانیوں(جو کہ فلسطین کی تاریخ اور انتفادہ)سے متعلق ہوں ،بچوں میں تقسیم کی جائیں اور ابتداء سے ہی فلسطین کے حوالے سے رونما ہوانے والے واقعات کو اپنی نسل نو کو آگا ہ کیا جائے تا کہ پاکستان کا ہر نوجوان مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی بازیابی کی جد وجہد میں شریک ہو سکے۔مدثر اے خان:(رکن سینٹرل کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مدثر اے خان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کے ؤتحت اساتذہ فورم بنایا جائے اور اس کام کو مزید وسعت دے کر ملک بھر کے شہروں میں پھیلا دیا جائے تا کہ ملت پاکستان ملت فلسطین کے حالات سے آگاہ رہے اور جد وجہد آزادی کا حصہ بنے۔عباس مرتضائی :(رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد،سندھ)آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں سالانہ پروگرام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد ورکنگ کمیٹی کے سینئر رکن عباس مرتضائی کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے ملک بھر میں بیداری مہم کا آغاز کیا جائے اور فلسطین میں رونما ہونےوالے حالات و واقعات سے پاکستان کے غیور عوام کو باخبر رکھنے کے لئے موثئر حکمت عملی کے تحت کام کئے جائیں اور کاموں کا دائرہ وسیع کر دیا جائے جبکہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں۔ظہیر حیدر:(رکن ادبی کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ادبی کمیٹی کے رکن ظہیر حیدر زیدی کاکہنا تھا ادبی کمیٹی فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کی عکاسی شاعرانہ کلام منظومات کی صورت میں منظر عام پر لائے گی جبکہ اس سلسلہ میں سال میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مشہور و معروف شعرائے کرام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔فیصل شیخ:(صدر پی ایس ایف کراچی)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کراچی کے صدر فیصل شیخ کا کہنا تھا کہ طلباء کا کردار ہر تحریک میں کلیدی رہاہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ طلباء آج بھی فلسطین کاز کے لئے یکجا ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مبارکباد اور داد تحسین کے لائق ہے کہ جس نے آج ملک بھر سے مختلف نظریات اورطبقات فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیاہے اور ایک نیک مقصد یعنی آزادی فلسطین وبیت المقدس کے لئے ہمیں بھی جد وجہد آزادی کا حصہ بنایا ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین میں صہیونی مظالم کی داستان ایک طویل داستان ہے اور اسے ختم ہونا ہو گا
28 فروری 2011 - 20:30
News ID: 228808
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف )نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی بازیابی کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ پروگرام کو حتمی شکل دینے اور ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے فاؤنڈیشن کے سالانہ کنونشن کا انعقاد بعنوان ”آزادیئ محصورین غزہ”کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا۔