15 فروری 2011 - 20:30

امریکی سینیٹر جان کیری امریکی قاتل شہری ریمنڈ ڈیوس کو پاکستانی عدالت سے چھڑانے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں امریکی شہری نے گذشتہ دنوں لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر قتل کیا تھا، امریکہ اپنے مجرم شہری کو چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اس وقت پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ پر امریکی حکومت کا شدید دباؤ ہے۔

ابنا: امریکی سینیٹر جان کیری امریکی قاتل شہری ریمنڈ ڈیوسکو پاکستانی عدالت سے چھڑانے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں امریکی شہری نے گذشتہ دنوں لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر قتل کیا تھا، امریکہ اپنے مجرم شہری کو چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اس وقت پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ پر امریکی حکومت کا شدید دباؤ ہے۔ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے عدالت میں قتل کا اعتراف کرلیا ہے اس نے کہا کہ میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی ہے لیکن پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی شہری نے اپنے دفاع میں گولی نہیں چلائی بلکہ اس نے جان بوجھ کر فائرکرکے دو افراد کو قتل کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی شہری پر قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے لیکن امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کو سفارتی استثنا حاصل ہے لہذا ان کو رہا کیا جائے۔ جبکہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی شہری امریکہ کی قاتل کمپنی (بلیک واٹر) سے منسلک ہے اور اس کے پاس کوئی سفارتی اسناد موجود نہیں ہیں لیکن اب اس کے جعلی سفارتی کاغذات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور امریکہ اس کے آزاد کرانے میں عزم بالجزم کئے ہوئے ہے۔ اس وقت پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ کا وقار داؤ پرلگا ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عدلیہ کو امریکی مکر و فریب کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے، امریکہ کے ساتھ اس بات پر اگر تعلقات ختم بھی ہوجاتے ہیں تو روزی دینے والا اللہ تعالی موجود ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، امریکہ کے سامنے پاکستانی قوم اور پاکستانی آئین کے وقار کو بحال رکھنے کے لئے پاکستانی حکومت اور عدلیہ کوامریکی دباؤ کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔

/110