ابنا:انھوں نے ایران کے صدر احمدی نژاد ، نائب صدر رحیمی ، وزير خارجہ صالحی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی سے ملاقات کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی عبد اللہ گل ایران کے 4 روزہ دورے پر ہیں وہ دو دن تہران میں گزارنے کے بعد آج اصفہان روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے کل بدھ کے دن وہ تبریز کا دورہ کریں گے اور پھر وہاں سے اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔ ترکی کے صدرعبد اللہ گل اور وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی ہیں۔ ترکی کے صدرنے ایران کے دورے کا کامیاب دورہ قراردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو ترکی کا دیرینہ دوست اور برادر ملک قراردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110