ابنا: صدراحمدی نژاد نے آج تہران میں ترکی کے صدرعبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ایران اورترکی کے اندرسالانہ تیس ارب ڈالرمالیت کے تجارتی لین دین کی صلاحیت موجودہے ۔صدراحمدی نژاد نے مزیدکہاکہ علاقائی تعاون کے سلسلے میں بھی بڑے منصوبوں پرعمل درآمد ہورہاہے اورتہران وانقرہ کامشترکہ موقف اوردوطرفہ تعاون ، علاقے میں امن وثبات اورپیشرفت وترقی کے مفاد میں ہے ۔صدراحمدی نژاد نے کہاکہ ایران اورترکی کے درمیان مشترکہ تعاون میں فروغ نے علاقے کومضبوط ، اقتصادی ، ثقافتی اورسیاسی قطب میں تبدیل کردیاہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہاکہ ثقافتی میدان میں بھی تعاون میں اضافہ ہورہاہے اورایران وترکی کی پیشرفت ،ثقافتی پروگراموں، اورسیاحوں کی تعداد ميں اضافہ ہورہاہے ۔صدراحمدی نژاد نے ایران کے مسلمہ ایٹمی حق کے بارے میں ترکی کے موقف اوراستانبول میں گروپ پانچ جمع ایک اجلاس کے اچھے انتظام کے سلسلے میں ترکی کے صدرکوسراہا۔واضح رہے کہ ترکی کے صدرعبداللہ گل اتوارکی رات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ۔ ترکی کے وفد میں وزرائے خارجہ اورتجارت سمیت ایک سوپینتیس سرکاری حکام ، سوتاجر اور پچیس صحافی موجودہیں۔ترکی کے صدر عبداللہ گل کے دورہ تہران کامقصد ایران کے اعلی حکام سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت، اورعلاقائی وعالمی مسائل میں صلاح ومشورہ اورتعاون کوفروغ دیناہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110