ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے بلیا مینہ میں تھانہ کے موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے موبائل پر پہلے راکٹ حملے کیا اور حملے کے بعد موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ ایک ایڈیشنل ایس ایچ او انور سمیت آٹھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پ ہنگو ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا۔ جہاں ایڈیشنل ایس ایچ اوسمیت ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقع کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
........
/110