ابنا: واشگٹن میں مصری حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ لوی دیب نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیل کے تین فوجی جہاز جدید ہتھیار لے کر قبرص کے راستے قاہرہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان جہازوں میں جدید بندوقوں کے ساتھ اسرائیلی کمانڈوز بھی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ہتھیاروں کے ذریعے مصری حکومت کے مخالف سیاسی رہنماؤں کو قتل کرنے کا عمل آسان ہوجائے گا اور مخالف رہنماوں کو قتل کرکے مظاہروں کو ختم کرنے کی کوشش کا امکان پوری قوت سے موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل حسنی مبارک کی حکومت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے جبکہ امریکہ منافقانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ "مستعربین" نامی اسرائیلی کمانڈوز جو کے نام سے موسوم ہیں وہ قاہرہ پہنچ چکے ہیں اور مصری حکومت ان کے ذریعے مظاہروں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
