ابنا: ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرگولہ باری کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں سولہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی تحصیل صافی ، بائیزئی، پنڈیالی اور امبار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چوبیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔.......
/110