ابنا: اسلام آبادمیں چودھری نثارکی صدارت میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس کو قمرزمان چودھری نے بتایاکہ جاری کئے جانیوالے 45 ہزار ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسوں میں سے تیس ہزارجعلی نکلے، جنہیں منسوخ کردیا گیا ہے، اسلحہ لائسنس کے اجراپرجنوری2010سے پابند ی برقرار ہے۔ چودھری نثارنے وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ مالی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں صرف پی اے سی کے حکم کے تحت ڈالے جائیں ، یہ ٹھیک نہیں کہ رحمن ملک کسی کانام ای سی ایل میں ڈالیں یہ اپنی مرضی سے نکال دیں۔
.........
/110