17 جنوری 2011 - 20:30

عرب انسانی حقوق کمیٹی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ تونس کے مفرور صدر زین العابدین بن علی کو تیونس کے عوام کے حوالے کردیا جائے۔

ابنا: عرب انسانی حقوق کمیٹی نے ایک بیان میں بن علی کو پناہ دینے پر سعودی عرب پر بھی شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بن علی کے جرائم کی بناپر ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ یادرہے ملک میں بے پناہ غربت، بے روزگاری اور سرکاری ظلم و ستم کے نتیجے میں عوام نے ایک ماہ قبل سے مظاہرے شروع کئے تھے جس کے بعد زین العابدین بن علی کو ملک چھوڑکرجانا پڑا اور انہوں نے سعودی عرب میں پناہ لے لی ہے۔ یادرہے اس سے قبل سعودی عرب نے یوگنڈا کے آمر عیدی امین اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور مختلف حکمرانوں کو پناہ دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110