15 جنوری 2011 - 20:30

مختلف اقوام و ممالک اور مختلف نسلوں اور مختلف اسلامی مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کے درمیان بہتر رابطے کے قیام کے لئے ڈیٹروئٹ میں پرسوں سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اتحاد و یکجہتی کے قیام کے لئے ریاست ڈیٹروئٹ میں ایک قومی اسلامی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔سیمینار کا اہتمام کرنے والی 25 سالہ مسلم خاتون "صوفیا بک لطیف" نے سیمینار کے بارے میں کہا: یہ سیمینار دو روزہ ہے اور اس کا موضوع یہ ہے کہ "ہم اتحاد کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو کیونکر ہٹا سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہوسکتے ہیں"۔ یہ کانفرنس میشیگان ریاست کے اسلامی اداروں کی انجمن اور شمالی امریکہ کی اسلامی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے جس میں شمالی امریکہ کے مختلف علاقوں سے شیعہ اور سنی راہنماؤں شرکت کر رہے ہیں۔ عرب، ایشیائی اور افریقی مسلمانوں کے مندوبین بھی اس سیمینار میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سیمینار کے ساتھ ساتھ کئی فرعی نششتیں بھی ہورہی ہیں جن میں شیعہ ـ سنی تعلقات کی بہتری کے علاوہ مسلمانوں کے درمیان قومی اور نسلی اختلاف کے مسئلے پر بھی غور و خوض کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کے قیام کے لئے عملی نکات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یادرہے کہ سنہ 2006 میں بھی شیعہ اور سنی مسلمانوں کے راہنماؤں اور مندوبین نے ڈیٹرویٹ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے جس میں تمام مسلمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ ایک دوسری کی توہین نہ کریں اور اپنی تحریر و تقریر میں ایسے الفاظ کا استعمال کرنے  سے باز رہیں جو مسلمانوں کے درمیان منافرت کا باعث بنتے ہوں۔اس سیمینار میں 400 سے زائد مسلمان مندوبین کی شرکت کی توقع ہے۔ اس سیمینار میں منہتن میں مسجد تعمیر کرنے والے "فیصل عبدالرئوف بھی شرکت کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110