8 جنوری 2011 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ساحلوں پر نصب سپاہ کے میزائل دور تک مار کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں جو خلیج فارس اور بحیرہ عمان کا مکمل احاطہ کئے ہوئے ہيں۔

ابنا: سپاہ پاسدار ان انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے امریکی وزیر جنگ کے اس بیان کی طرف اشارہ کیا کہ "ایران نے علاقے میں طاقت کے توازن کو درہم برہم کردیا ہے" اور کہا:  اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ بتیس برسوں میں نہ صرف یہ کہ علاقے میں طاقت کے توازن اور باہمی اتحاد کو نقصان نہيں پہنچایا بلکہ مسلم قوموں کے درمیان اتحاد کے داعی ہونے کی وجہ سے ہمیشہ اسے دشمنوں کی عداوتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ علاقے میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام افغانستان و عراق پر امریکہ کی جارحیت اور قبضے کا نتیجہ ہے جبکہ لبنان اور فلسطین میں بھی امریکی جرائم کی وجہ سے بے شمار افراد مارے گئے ہیں۔
سپاہ کی بحریہ کے کمانڈر نے کہاکہ مشرق وسطی میں امریکیوں کی مداخلت اور جنگ پسندانہ پالیسیوں نے توازن کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اور پورے علاقے کے عوام کا چین و سکون برباد کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ علاقے اور خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک ایک ہی گھرانے کے ارکان ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں جو پوری دنیا میں انرجی کی سپلائی کی سب سے اہم گذرگاہ ہے اور ایران کی قوت خلیج فارس کے طاقت ہے اور ہماری قوت اس اہم گذرگاہ کے امن و استحکام کا باعث ہوگا۔

......

/110